چینی کی قیمت اور قلت میں مزید اضافے کا خدشہ

چینی کی قیمت اور قلت میں ہونے والا اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی کی قیمت اور قلت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا، میزائل حملوں کے بعد بھارت کا موقف بھی آگیا
حکومتی خاموشی اور بازاروں کی صورتحال
تفصیلات کے مطابق حکومت چینی کی قیمت 173 روپے کلو کر کے بھول گئی، لاہور کے بازاروں سے چینی ہی غائب ہونے لگی۔ شوگر ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت اور قلت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جوبائیڈن ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے 40منٹ لائن میں کھڑے رہے
دکانداروں کی شکایات
’’جنگ‘‘ کے مطابق لاہور میں دکانوں پر چینی کا ریٹ 173 روپے ضرور درج ہیں مگر چینی دستیاب نہیں ہے۔ اس حوالے سے اکبری منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ شوگر ملوں کی طرف سے چینی فروخت ہی نہیں کی جا رہی۔
موجودہ مارکیٹ کی حالت
دوسری جانب شوگر ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت اور قلت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ لاہور کے بازاروں میں چینی اس وقت بھی 180 اور 190 روپے کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ اسلام آباد کے بازاروں میں چینی 195 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔