توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ کا بیان قلم بند، بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کر لی

توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ کا بیان قلم بند ہوا، جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل نے جرح مکمل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
گواہ کا بیان
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آفتاب احمد کا بیان قلم بند ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی، غلطیاں نہ دہرائی جائیں، گورنر سٹیٹ بینک
عدالت کی کارروائی
’’جنگ‘‘ کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر گواہ آفتاب احمد پر جرح کریں گے.
آئندہ کی کارروائی
عدالت نے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 2 مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔