اے پی سی کے 5 صفحات پر مشتمل اعلامیے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح پر ایک لفظ نہیں کہا گیا، سینیٹر عرفان صدیقی کا ردعمل آگیا

اے پی سی اعلامیہ پر سینیٹر عرفان صدیقی کا شدید ردعمل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) — اے پی سی کے 5 صفحات پر مشتمل اعلامیے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا، جس پر سینیٹر عرفان صدیقی نے ردعمل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات پر سوالات اٹھادیے

بھارت کے خلاف خاموشی

’’جنگ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق اے پی سی اعلامیے میں بی ایل اے کی چھاپ شرمناک حد تک واضح ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اس اعلامیے میں ہر ممکن مسئلے کا ذکر ہے، مگر پاک بھارت جنگ کے بعد ہونے والے اپوزیشن کے اس پہلے باضابطہ اجتماع میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح پر ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے: ایران نے بڑے میزائل حملے کی تیاری کر لی

سینیٹر کا بیان

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، شہیدوں اور غازیوں کے بارے میں پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کا بغض اپنی جگہ ہے، مگر کیا اپوزیشن اتحاد پاکستان اور 25 کروڑ عوام کی فتح کو اپنی فتح نہیں سمجھتا؟

بلوچ طلباء کے حقوق اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی

انہوں نے کہا کہ بلوچ طلباء کے حقوق کا ذکر کرنا اچھی بات ہے، مگر کیا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے پنجابیوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں؟ بلوچستان سے متعلق اے پی سی اعلامیے میں بی ایل اے کی چھاپ شرمناک حد تک واضح ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...