کشمیر الائنس فورم ماسکو کے زیر اہتمام ’’یوم استحصال کشمیر کانفرنس‘‘ 4 اگست کو ہوگی

کشمیریوں کی حمایت میں عالمی کانفرنس

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیر الائنس فورم ماسکو کی جانب سے 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے 4 اگست بروز سوموار کو ایک آن لائن عالمی کشمیر کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں ممتاز کشمیری و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماموند عمر خیل قبائل کے دو گروپوں میں 31سال بعد صلح ہوگئی

شرکاء کی فہرست

’’وائس آف رشیا‘‘ کے مطابق کانفرنس میں پاکستانی سینئر صحافی و نامور تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی، نامور تجزیہ نگار محمد ارشاد عارف، امریکہ سے ڈاکٹر غلام نبی فائی (چیئر مین ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس)، برطانیہ سے لارڈ نذیر احمد (سیکرٹری جنرل اور ایمبیسیڈر ایٹ لارج، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نیویارک)، ڈاکٹر ملک ندیم عابد (چیئر مین کشمیر کونسل آف یورپی یونین)، علی رضا سید، غزالہ حبیب (چیئر مین فرینڈ آف کشمیر)، ڈاکٹر نادیہ مہردین (اسسٹنٹ پروفیسر پنجاب یونیورسٹی لاہور)، راجہ مختار احمد سونی (ایسوسی ایشن سپین)، ملک شہباز (صدر پاکستان کمیونٹی روس)، سید منظور حسین شاہ (چیئر مین اسلامی اتحاد مقبوضہ کشمیر) اور ارسلان اصغر (جنرل سیکرٹری کشمیر الائنس فورم ماسکو) شریک ہونگے۔ عالمی کشمیر کانفرنس کی میزبانی کے فرائض ماسکو سے سینئر صحافی شاہد گھمن سرانجام دیں گے۔

کانفرنس کی تفصیلات

یہ کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے زوم پر ہوگی۔ اس میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے ساتھ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اور عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...