شمالی وزیرستان میں جرگہ، قبائلی مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان

پشاور میں اہم قبائلی جرگہ

شمالی وزیرستان کے مشران و عمائدین نے قیام امن اور فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ ''جیو نیوز'' کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں میں پاک فوج کے تعاون سے اہم قبائلی جرگے کا انعقاد ہوا جس میں قبائلی مشران اور عمائدین نے شرکت کی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شریک ہوئے۔ انہوں نے قبائلی عوام کی قربانیوں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مکمل امن کیلئے قبائلی مشران کا کردار کلیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

فتنہ الخوارج اور شرپسند عناصر کے خلاف حمایت

شرکا ء نے سیکیورٹی فورسز اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تعلیم اور صحت کے اقدامات

قبائلی مشران و عمائدین نے علاقے میں تعلیم، صحت اور خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے لیے کی جانے والی کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ ان مثبت اقدامات کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...