کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دیدی
ہڑتال کی کال
سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا
پیغام کا مقصد
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری 5 اگست کو مکمل ہڑتال کرکے دنیا کو یہ واضح پیغام دیں گے کہ وہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل
5 اگست کی اہمیت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جب بھارت نے ان کی منفرد حیثیت اور شناخت چھین لی۔
یہ بھی پڑھیں: مشن امپاسیبل 8 نے ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا، مگر کیسے؟
پوسٹر مہم
حریت کانفرنس اور مختلف آزادی پسند تنظیموں نے سرینگر اور مقبوضہ وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر بھی چسپاں کیے ہیں جن میں درج تحریر میں اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے واپس لینے، سیاسی نظر بندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تاریخی پس منظر
یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔








