ہمارے سیاستدان تیار بیٹھے ہوتے ہیں پنگا لینے کو۔

مصنف کی جانب سے

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 247

یہ بھی پڑھیں: مباحثوں میں اپنی کمزور کارکردگی کا جائزہ لیتا ہوں تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ بڑوں سے اس میں رہنمائی اور پریکٹس کروانا، بار بار سننا بہت ضروری ہے۔

یونین کونسل کے امور

ٹنگاں توڑن چے دیر نہیں کردا؛
یونین کونسل کا تھوڑا بہت کام ہوتا جو میں گھنٹہ بھر میں ختم کر لیتا تھا۔ ڈاک نکالتے وقت ہمیشہ ہی کچھ لاپرواہی کا مظاہرہ کیا کرتا کہ میں سب ماتحتوں کو غلام محمد جیسا ہی سمجھتا تھا۔ وہ اندر باہر سے ایک جیسا ہی تھا۔ مخلص، وفادار۔ انتہائی قابل اعتماد۔ میری بھی طبعیت اس جیسی ہی تھی اندر باہر سے ایک ہی تھا اور ہوں لیکن ہر بندہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ اس پر بنا ء پرکھے اعتبار کر لیا جائے۔ میں ہر کسی پر اندھا اعتبار کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے اولین سمارٹ گلاسز آئندہ سال متعارف کرائے جانے کا امکان

یونس بٹ کا واقعہ

گوجرانوالہ کے یونس بٹ سیکرٹری نے اس اعتبار کو خوب ٹھیس لگائی۔ یہ ہنس مکھ اور زندہ دل کشمیری ایک روز اپنی ڈاک میں کسی نکاح رجسٹرار کے لائسنس منسوخی کا پروانہ بھی رکھ لایا اور روٹین میں دستخط کروا کر لے گیا۔ نکاح لائسنس منسوخ کرنا آسان نہیں ہوتا۔ لوگوں کا روزگار اس سے وابستہ ہے اور اس ملک میں اگر آپ کسی کا روزگار خراب کرنے کی کوشش کریں گے تو وہ ضرور مزاحمت (resist) کرے گا۔ یہاں بھی ایسا ہی ہوا، وہ عدالت چلا گیا۔ الیکشن کا زمانہ تھا وہ پیپلز پارٹی کے مقامی ایم پی اے محمد اظہر حسن ڈار کے گھر بھی پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

سیاسی دباؤ کا سامنا

(بعد میں ان کا بیٹا سعود ڈار بھی اسی پارٹی کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوا تھا۔) ہمارے سیاست دان تو تیار بیٹھے ہوتے ہیں پنگا لینے کو۔ بنا سوچے سمجھے۔ اس نے مجھے بلا بھیجا۔ میں گیا، سلام دعا کے بعد وہ کہنے لگا؛ "آپ نے اس نکاح رجسٹرار کا لائسنس میرے مخالف کے کہنے پر کیوں منسوخ کیا ہے؟"

میں نے انہیں اصل بات بتائی، لیکن وہ بضد رہے اور بولے؛ "باؤ! دفتر جا، لائسنس بحال کرتے مینوں دس۔ ٹنگاں توڑن چے دیر نہیں کردا۔"

میں ڈر گیا لیکن ہمت کرکے جواب دیا؛ "ڈار صاحب! ٹانگیں ٹوڑنا آسان نہیں۔ ٹانگیں کوئی اور بھی توڑ سکتا ہے۔" میں یہ کہہ کے تیزی سے وہاں سے نکل گیا اور پھر کئی روز تک دفتر ہی نہ گیا بس جج صاحب کے پاس ہی سارا وقت رہتا۔ میں نے ڈسٹرکٹ جج صاحب کو ایم پی اے سے ملنے والی دھمکی کا ذکر کیا۔ وہ مسکرائے اور کہنے لگے؛ "یار! فکر مت کر میں ہوں ناں۔ کئی ڈار شاڑ دیکھے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: ببرک شاہ نے وینا ملک سے شادی کے منصوبے پر خاموشی توڑ دی

عدالت کا فیصلہ

میرا حوصلہ بڑھا گیا مگر میں پھر بھی کئی دنوں کے بعد ہی اپنے دفتر گیا تھا حالانکہ ڈار صاحب کب کے اس دھمکی کو بھول چکے ہوں گے۔ البتہ عدالت نے کئی ماہ بعد اُس نکاح رجسٹرار کا لائسنس بحال کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔ جو کر دیا گیا۔ ڈاک کا یوں لاپرواہی سے مارک کرنا اب مجھ سے چھوٹ ہی گیا تھا۔ ہر چٹھی کی ہیڈنگ پڑھ کر ہی ڈاک مار کرتا تھا اور پھر ایسا دھوکہ کبھی نہیں کھایا۔ ہاں بہاول پور پوسٹنگ کے دوران خورشید صاحب پر بھی میں اندھا دھند اعتبار کرنے لگا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم بھارت سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں میچ نہیں کھیلے گی، نجی ٹی وی کا سنسنی خیز دعویٰ

عائلی قوانین کی سماعت

الیکشن کے بعد دفتری مصروفیات صرف عائلی قوانین کے مقدمات کی سماعت تک ہی محدود رہ گئی تھیں جس کے لئے میں نے ہفتہ میں 2 دن مقرر کر رکھے تھے۔ اس زمانے میں طلاق کی شرح ابھی اتنی نہیں بڑھی تھی اور خلع ڈگری کا بھی اتنا رواج نہ ہوا تھا۔ دوسری شادی کی اجازت کی درخواست شاذ و ناذ ہی آتی تھی البتہ نان ونفقہ کی اکا دوکا درخواست زیر سماعت ضرور رہتی۔

3 یونین کونسلوں کے فیملی کیسز میں ہر بدھ کو، 3 یونین کونسلوں کے جمعرات جبکہ ایک یونین کونسل کے کیسز کی سماعت جمعہ کو کرتا تھا۔ پوری کوشش ہوتی کہ طلاق کے ایسے مقدمات جن میں فریقین کی اولاد ہو، میاں بیوی کے درمیان صلح کروا دی جائے تاکہ بچے ماں باپ کی محبت سے محروم نہ ہوں۔ طلاق یا علیٰحدگی کے بعد اکثر بچے رل ہی جاتے ہیں۔

کتاب کی اشاعت

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...