اگر قاسم اور سلمان نے برطانوی شہری بن کر پاکستان آنا ہے تو ایسی صورت میں برطانوی حکومت نے انہیں مظاہروں اور ہجوم سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، عثمان شامی

قاسم اور سلمان کے پاکستان آنے کی صورتحال

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ اگر قاسم اور سلمان نے برطانوی شہری بن کر پاکستان آنا ہے تو ایسی صورت میں برطانوی حکومت ان کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ مظاہروں اور ہجوم سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد بن سلمان حج انتظامات کی نگرانی کیلئے منیٰ پہنچ گئے

علیمہ خان کی خواہشات

دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کی شدید خواہش ہے کہ قاسم اور سلمان پاکستان آئیں، ان کا خیال ہے کہ اس سے پارٹی پر خاندان کا کنٹرول بڑھ جائے گا لیکن ابھی ان کی بات سنی نہیں جا رہی۔ انہوں نے مشعال یوسفزئی کی سینیٹر شپ کے معاملے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا ہے۔ عمران خان باپ ہونے کی حیثیت سے اپنے بچوں کو مشکل میں ڈالنا نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: ویتنام میں سیاحوں کی کشتی کو حادثہ، مرنیوالوں کی تعداد 37 ہوگئی

امریکی اور برطانوی حکومت کی ٹریول ایڈوائزری

عثمان شامی نے بتایا کہ رواں سال سات مارچ کو امریکی حکومت نے پاکستان میں سفر کے حوالے سے اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی، جس میں کہا گیا کہ امریکی شہریوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ بغیر اجازت کے پاکستان میں کسی احتجاج میں حصہ لینا مقامی قانون کے خلاف ہے اور اس سے گرفتاری ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی حکومت اور فوج کے خلاف تنقید مواد پوسٹ کرنے سے بھی گرفتاری کا خطرہ ہے۔ ایسی صورت میں امریکی سفارت خانہ نہ گرفتار امریکی شہریوں کو رہا کرانے میں محدود صلاحیت رکھتے ہیں، خاص طور پر دہری شہریت والے شہریوں کو۔

یکم اگست کو برطانوی حکومت نے بھی اپنی ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری تمام سیاسی مظاہروں، بڑے ہجوم اور پبلک ایونٹس سے دور رہیں، اگر آپ کسی ایسی جگہ پر پھنس جائیں تو کوئی محفوظ راستہ اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کِم جانگ اُن: چین کے اتحادی سے ’بدترین دوست‘ بننے تک-1

قانونی وضاحت اور عمران خان کے بیٹوں کی صورتحال

انہوں نے وضاحت کی کہ قانونی طور پر ٹریول ایڈوائزری کا مطلب یہ ہے کہ برطانوی حکومت اپنے شہریوں کو کہہ رہی ہے کہ اگر آپ کسی مسئلے میں پھنس گئے تو آپ کو بچانے کی ہماری صلاحیت محدود ہے۔ عثمان شامی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹوں نے ایک انٹرویو میں ان کی قید کا جو نقشہ کھینچا ہے وہ عمران خان کے حقیقی حالات سے بدتر ہے۔

عمران خان کے بیٹوں کو جان بوجھ کر یہ باتیں بتائی جا رہی ہیں تاکہ انہیں پاکستان بلانے کے لیے آثار پیدا کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیٹوں نے انٹرویو میں عدالت پر بھی تنقید کی، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ نظام میں فوج اور عدالت جو ایک پیج پر نظر آتے ہیں اس کے آرکیٹکٹ اور بینیفیشری عمران خان خود ہیں۔

موجودہ حالات اور عمران خان کی حکمت عملی

اس وقت فیض حمید اور ثاقب نثار نے جب اپوزیشن کو مفلوج کیا ہوا تھا تو وہ اچھے نظر آتے تھے۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو بھی سسٹم کے اندر رہ کر جدوجہد کرنی چاہیے، ان کے لیے کوئی راستہ نکل آئے گا جیسے پی ڈی ایم کے لیے نکلا تھا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...