بیوی کے ناجائز تعلقات کے شبے میں شوہر نے بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی
تشویشناک واقعہ سورت میں
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں بیوی کے مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہے میں سکول ٹیچر الپیش کانتی نے اپنے 2 بچوں کو زہر دیکر مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیشن پر کئی ایسے کام ہوتے ہیں جن پر بہت کم لوگوں کی توجہ جاتی ہے، گاڑی پلیٹ فارم میں داخل ہوتی ہے تو ہر کوئی مورچے میں تیار بیٹھا ہوتا ہے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے واقعے کے بعد 41 سالہ الپیش کانتی کی بیوی فالگنی اور اس کے آشنا کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ الپیش کی بیوی ضلعی دفتر میں بطور کلرک کام کرتی ہے۔ اس نے اپنے شوہر کو فون کیا مگر جواب نہ ملنے پر وہ گھر پہنچی تو دروازہ اندر سے بند تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی شقوں پر غور کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا
خودکشی کا معاملہ
جس پر اس نے رشتہ داروں کو بلایا، وہ لوگ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو بچے بستر پر مردہ حالت میں ملے اور اس کے شوہر کی لاش بھی قریب ہی پائی گئی۔ پولیس کو جائے واردات سے ایک خودکشی نوٹ، دو ڈائریاں اور موبائل فون میں کچھ ویڈیوز بھی ملیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
ذہنی دباؤ کا ذکر
الپیش کے بھائی نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ ان کی بھابھی کے نریش کمار راٹھور نامی شخص سے تعلقات تھے، جس کی وجہ سے الپیش شدید ذہنی دباؤ میں تھا اور اسی دباؤ کے تحت اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان آکسفورڈ کی چانسلرشپ کی دوڑ سے باہر، مگر امیدواروں میں کئی پاکستانی شامل ہیں
خودکشی نوٹ کی تفصیلات
بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ الپیش کی جانب سے چھوڑا گیا خودکشی نوٹ پانچ سے چھ صفحات پر مشتمل ہے، جو اس نے والدین اور بیوی کے نام لکھا ہے۔ اس میں واضح طور پر ناجائز تعلقات کی وجہ سے ذہنی اذیت کا ذکر کیا گیا ہے۔
تفتیش کا آغاز
پولیس کا کہنا ہے کہ الپیش گزشتہ ایک سے دو ماہ سے اپنی دو ڈائریوں میں تفصیلات قلمبند کر رہا تھا، جن میں سے ایک مکمل طور پر بیوی کے لیے لکھی گئی ہے۔ جس کے بعد فالگنی اور نریش کمار راٹھور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








