نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع وفات پا گئے

انتقال ایک معزز شخصیت کا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع وفات پاگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اصغر خان کیس: وزارت دفاع سے حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب
آخری رسومات کی تفصیلات
مرحوم شاہد شفیع فیملی کے ہمراہ مری میں قیام پذیر تھے۔ ان کی میت مری سے لاہور منتقل کی جائے گی۔ ان کی نماز جنازہ کل اتفاق مسجد میں ادا کی جائے گی۔
نواز شریف کا ردعمل
میاں نواز شریف نے شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔