اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ملاقات کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران امپائر انتقال کرگیا
وفد کی تفصیلات
ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر آئے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کے وفد کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ، فواد چوہدری نے پاکستان کی طرف سے نیوٹرل تحقیقات کی آفر کی وجہ بتادی
دوطرفہ تعلقات کا جائزہ
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں وفد کی ایرانی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ امور پر مشاورت
اہم موضوعات
اس موقع پر علاقائی استحکام، تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
مستقبل کی شراکت داری
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دو طرفہ روابط کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں قریبی شراکت داری کو فروغ دیتے رہیں گے۔