عمران خان کا ضمنی الیکشنز کے بائیکاٹ کا اعلان

عمران خان کا ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان نے نا اہل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل عیدالاضحیٰ سے 4 یا 5 دن پہلے کیا گیا : صحافی زاہد گشکوری

چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے پر تنقید

اڈیالہ جیل سے جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہائیکورٹ کی اپیلوں کا انتظار کیے بغیر ہمارے ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دیا۔ تاریخ جب لکھی جائے گی سکندر سلطان راجہ کا نام سیاہ ترین حروف میں درج ہوگا۔ اس شخص نے ڈیڑھ سال میں 17 سیٹوں والی جماعت کو دو تہائی اکثریت دلوانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملک کا نظام ان کے ہاتھ میں دے دیا گیا ہے جنھوں نے عوام کا ووٹ اور پیسہ دونوں چرایا۔ جو لوگ آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوئے ان کو جیلوں میں ڈال دیا گیا تاکہ اس ملک میں کوئی جمہوریت کا نام لیوا نہ ہو۔

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کا حصہ نہ لینے کا اعلان

عمران خان کا مزید کہنا تھا "ہمارے جو ممبران اسمبلی ناجائز طریقے سے نااہل کیے گئے ہیں ان کی جگہ ضمنی انتخابات میں کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ ان لوگوں نے کئی طرح کی مشکلات جھیل کر انتخاب لڑا تھا اور مسلسل تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے۔ لہذا ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف حصہ نہیں لے گی۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...