اسلام آباد میں زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مظفر آباد اور گرد و نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں زلزلہ
یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ ہے۔ گزشتہ رات بھی راولپنڈی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس زلزلے کی شدت 5 کے قریب اور گہرائی 148 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی تھی۔