سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 33 بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے 7/8 اگست 2025 کی رات کو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو ناکام بنا دیا جو پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خبر، گریجویٹ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں زیر غور

خارجیوں کی دراندازی کا ناکام منصوبہ

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے مؤثر طریقے سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور 33 بھارتی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ خوارجیوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

سینی ٹائزیشن آپریشن کا آغاز

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...