فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خوف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نہ ملے امریکی جریدے کا دعویٰ

مودی کا امریکی صدر سے ملنے سے گریز
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک امریکی جریدے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے ڈر سے امریکی صدر سے ملنے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: حکومت کا کم سے کم اجرت نہ بڑھانے کا فیصلہ
امریکی صدر کی دعوت سے انکار
جیو نیوز کے مطابق، امریکی جریدے نے دعویٰ کیا کہ مودی نے 17 جون کو امریکی صدر کی کھانے کی دعوت قبول کرنے سے انکار کیا۔ مودی کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات نہ کرادیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا
ٹیلی فونک گفتگو
امریکی جریدے نے دعویٰ کیا کہ 17 جون کو امریکی صدر اور مودی کی 45 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی، یہ گفتگو ہی امریکہ اور بھارت کے تعلقات کے درمیان ٹرننگ پوائنٹ بنی۔
تناؤ کا آغاز
اس تناؤ بھری گفتگو کے بعد ہی امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں تلخی آنا شروع ہوئی اور تناؤ کی جھلک اس وقت بھی سامنے آئی جب ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ کہا۔ بعد ازاں امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بھی عائد کیا۔