بھارت نے امریکہ سے ہتھیار اور طیارے خریدنے کے منصوبے پر عمل درآمد روک دیا

بھارت کی ہتھیاروں کی خریداری میں رکاوٹ

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے امریکہ سے ہتھیار اور طیارے خریدنے کے منصوبے پر عمل درآمد روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ اور سیز فائر، 16 دن بعد مشہد سے پہلی پرواز کی کراچی آمد

امریکی ہتھیاروں کی خریداری متوقف

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اسٹرائیکر وہیکلز، جیولین میزائل اور بوئنگ طیاروں سمیت امریکی ہتھیار خریدنے کے منصوبے روک دیے۔ خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بھارتی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت اسلحے کی خریداری پر بات دوبارہ شروع کرنے سے پہلے امریکی ٹیرف پر وضاحت کا منتظر ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا سے ہتھیاروں کی خریداری معاہدے کا اعلان بھارتی وزیر دفاع کے دورہ امریکا میں ہونا تھا تاہم بھارتی وزیر دفاع نے امریکا کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا۔

بھارتی وزارت دفاع کا ردعمل

دوسری جانب بھارت نے امریکا سے ہتھیار اور طیارے خریدنے کے منصوبے پر عمل درآمد روکنے سے متعلق خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کو غلط قرار دیا۔ بھارتی میڈیا نے بھارتی وزارت دفاع کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے اور امریکا سے اسلحے کی خریداری کے مختلف معاملات موجودہ طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...