پی ڈی ایم اے پنجاب کا اہم اجلاس، انٹیگریٹڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دیدی گئی

پی ڈی ایم اے پنجاب کا اہم اجلاس
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ڈی ایم اے پنجاب کا اہم اجلاس, انٹیگریٹڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار، اب تک کی بڑی خبر آگئی
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں پی ڈی ایم اے کا اہم اجلاس ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے پی ڈی ایم اے کی جاری سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں دریائی کٹاؤ کی اسکیموں کیلئے یارڈ سٹک اور پی ڈی ایم اے پنجاب کیلئے مستقل ہیڈ آفس کا جائزہ لیا گیا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے فلڈ رسک مینجمنٹ سروے میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں انٹیگریٹڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم نے آئی ڈی ایم ایس پر اجلاس کو بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا
نئی ٹیکنالوجی کا استعمال
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے وژن محفوظ پنجاب کے پیش نظر جدید طرز کا نظام لایا جا رہا ہے۔ انٹیگریٹڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تمام ادارے پی ڈی ایم اے پنجاب کے ساتھ منسلک ہوں گے۔ نئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے پیشگی الرٹس کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن: مشاہد سید نے 5 نکاتی منصوبہ پیش کردیا
دریائی کٹاؤ کی ماڈل سٹڈی
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے پی ڈی ایم اے پنجاب کے آئی ڈی ایم سسٹم کو سراہا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ دریائی کٹاؤ کی 100 ملین سے زائد مالیت کی اسکیم کی ماڈل سٹڈی کروائی جائے گی۔ دریائی کٹاؤ کی ماڈل سٹڈی سے لانگ ٹرم سولوشن تجویز کیے جائیں گے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے گزشتہ دریائی کٹاؤ کی اسکیموں کا بھی جائزہ لیا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے دریائی کٹاؤ سے متعلق تمام گزشتہ سکیموں کو بھی ماڈل سٹڈی کا حصہ بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
فلڈ رسک مینجمنٹ سروے
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ رود کوئیوں میں تقریباً 1 لاکھ 10 ہزار پارسلز کا سروے مکمل کیا جا چکا ہے۔ فیز 1 میں فلڈ رسک مینجمنٹ سروے رود کوئیوں اور مغربی دریاؤں میں کیا جا رہا ہے۔ فیز 2 میں مشرقی دریاؤں اور ندی نالوں کے اطراف فلڈ رسک مینجمنٹ سروے کیا جائے گا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے پوٹھوہار ریجن میں فلیش فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ ریلیف کمشنر پنجاب چکوال کا کیس سٹڈی کے طور پر جائزہ لیا جائے اور لانگ ٹرم سولوشن تجویز کیے جائیں۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی صوبے بھر کے نکاسی آب کے نظام کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نکاسیٔ آب کے نظام پر بریفنگ پیش کریں۔