عبیرہ ضیاء کی پارلیمنٹ لاجز میں رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا سے ملاقات، اوورسیز نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر مثبت تبادلہ خیال

خصوصی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرائم منسٹر یوتھ کونسل اوورسیز چیپٹر جرمنی کی سرگرم اور پرعزم رکن عبیرہ ضیاء نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی محترمہ شمائلہ رانا سے خصوصی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: عوام نے خواجہ غلام فرید کے دربار پر آئے ڈپٹی کمشنر کو پیر سمجھ لیا، ہاتھ بھی چومے، پیر بھی چھوئے، ویڈیو وائرل
نوجوانوں کے چیلنجز پر گفتگو
ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانی نوجوانوں کو درپیش چیلنجز، تعلیمی مواقع، ہنر مندی، تربیت، اور قومی ترقی میں ان کے کردار جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ عبیرہ ضیاء نے کہا کہ نوجوان بیرون ملک رہ کر بھی وطن کے ساتھ مخلص ہیں، اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مربوط حکومتی پالیسیوں کی موجودگی ایک خوش آئند قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جج ہمایوں دلاور کے خلاف پروپیگنڈہ کے ملزم کے پی کے سرکاری افسر کی ضمانت منظور
حکومتی اقدامات کی اہمیت
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان، بالخصوص وزیراعظم یوتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے، نوجوانوں کی ترقی کے لیے نہایت مؤثر اور جامع اقدامات کر رہی ہے۔ یہ اقدامات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ ریاست نوجوانوں کو قومی سرمایہ سمجھتی ہے اور ان کے لیے واضح وژن رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ماہ میں 600 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس مقدمات نمٹا دیے
نوجوانوں کی سرگرمیوں پر تجاویز
ملاقات میں حافظ محمد عمران ضیاء جنجوعہ (سیکرٹری انفارمیشن، پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی) بھی شریک تھے، جنہوں نے یورپ میں پاکستانی نوجوانوں کی سرگرمیوں، درپیش مسائل، اور وطن سے تعلق مضبوط رکھنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔
مہمانوں کے خیالات کی قدردانی
محترمہ شمائلہ رانا نے مہمانوں کی تجاویز اور خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کو دل سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ نوجوانوں سے متعلق نکات کو متعلقہ وزارتوں اور ایوان میں اجاگر کریں گی، تاکہ مزید مؤثر پالیسی سازی کی جا سکے۔