سونے کی اونچی اڑان، مسلسل تیسرے روز بھی مہنگا ہوگیا

سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا
قیمت کی تفصیلات
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے ہے۔
عالمی بازار کی صورتحال
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 3400 ڈالر فی اونس ہے۔