نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ

بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا۔ یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں چار ماہ میں 116 خواتین کا قتل، سب سے زیادہ عورتیں کہاں ماری گئیں؟ جانیے
ایف بی آر کی جانب سے نئی ہدایات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم کی کاشت میں بہت بڑی کمی لانے کا اعلان
نئے ٹیکس کی تفصیلات
یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہے، اس سے پہلے یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔ ہر بینکنگ کمپنی نان فائلر سے ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کی مجاز ہوگی.
یہ بھی پڑھیں: سموگ: لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
پراپرٹی کے ٹیکس میں تبدیلیاں
غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کردی گئی، پراپرٹی کے خریدار کو ریلیف دینے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ڈرونز نئی دہلی پہنچ گئے، بڑی کارروائی کا دعویٰ
پراپرٹی کے فروخت کنندگان کے لئے نئے اصول
پراپرٹی کے فروخت کنندہ یا منتقل کرنے والے کیلئے ہر سلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا، مقصد فروخت کنندہ کو جائیداد کی فروخت پر حاصل کیپٹل گین کی ایڈجسٹمنٹ ہے، اس مقصد کیلئے انکم ٹیکس کے سیکشن 236 سی اور 236 کے میں ردوبدل کیا گیا۔
پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس کی نئی شرحیں
ایف بی آر کے مطابق 5 کروڑ روپے مالیت تک کی پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس 1.5 فیصد ہوگیا، اس سے پہلے 5 کروڑ تک کی پراپرٹی کی خرید پر ٹیکس کی شرح 3 فیصد تھی۔ 10 کروڑ تک کی پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس 3.5 سے کم ہو کر 2 فیصد رہ گیا۔ کروڑ سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر 4 کے بجائے 2.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا.