اپنے ہر سپاہی کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے ژوب میں 33 خوارج کو جہنم رسید کیا‘‘ وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ژوب میں بھارتی سرپرستی میں پلنے والے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا کر 33 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان میں امن کا پیغام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خوارج ہوں یا ان کے سپانسرز، پاک سرزمین کے محافظ ہر سازش کو مٹی میں ملا دیں گے۔ دہشتگردوں کا انجام پیغام ہے کہ یہ پاکستان ہے، یہاں صرف امن کی حکمرانی ہے۔ اپنے ہر سپاہی کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے ژوب میں 33 خوارج کو جہنم رسید کیا۔