پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بنا ہوا ہے، بھارت کو دباؤ کا سامنا ہے، بلومبرگ
پاکستان: ٹرمپ کا پسندیدہ ملک
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بنا ہوا ہے جبکہ بھارت کو دباؤ کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کا دن دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا احساس دلاتا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
پاکستان کے فائدے
بلومبرگ کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقے سے استعمال کیے ہیں، پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہے جن کا امریکا سے تجارتی معاہدہ طے پایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے میچ کن شہروں میں ہونے کا امکان ہے ؟
ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ رابطے
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اور پاکستان کے درمیان رابطوں کا آغاز پاک بھارت جنگ کے دوران ہوا۔ پاکستان نے ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کا خیرمقدم کیا تاہم بھارت نے جنگ بندی کرانے کی تردید کی۔
پاکستان کے اثاثے
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ایسے اثاثے موجود ہیں جو امریکی مفادات کے لیے مفید ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کے پاس دنیا کے سب سے بڑے سونے اور تانبے کے اب تک دریافت نہ کیے گئے ذخائر بھی موجود ہیں۔








