چہلم حضرت امام حسینؓ پر سندھ میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ پر تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی، 15 اگست کو سندھ بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔