سوات میں 14 اگست سے کرنل فتح شیر خان کے نام سے منسوب پہلی آل پاکستان ٹی20 کرکٹ لیگ کا آغاز

پہلی آل پاکستان ٹی20 کرکٹ لیگ 2025
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرنل فتح شیر خان کی یاد میں پہلی آل پاکستان ٹی20 کرکٹ لیگ 2025 کا آغاز 14 اگست کو سٹریٹ ایرینا کلب کرکٹ گراؤنڈ، عالم گنج، سوات میں ہوگا۔ اس شاندار ایونٹ میں پاکستان کے مختلف شہروں سے 18 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم پانچ لیگ میچز کھیلے گی، اور ہر ٹیم میں 15 کھلاڑی اور 2 آفیشلز شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فونز 17 سیریز کب متعارف ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
منتظمین کا منصوبہ
منتظمین تمام ٹیموں کو رنگین کٹس اور سفید بالز فراہم کریں گے۔ ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی اور یوں دو فائنلسٹ ٹیمیں سامنے آئیں گی۔ فائنل اور انعامی تقریب ایک ہی دن منعقد ہوگی، جس میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیے جائیں گے، جبکہ ہر میچ کے بعد مین آف دی میچ ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر سماعت؛فریقین کے دلائل مکمل، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا
خراج عقیدت
یہ لیگ، کرنل فتح شیر خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے، جس کے روحِ رواں اور اسپانسر نبیل احمد ہیں، جو یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سی ای او اور نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ٹورنامنٹ ہر سال باقاعدگی سے منعقد ہوگا، اور U5 اور U7 ٹورنامنٹس کے انعقاد کا بھی منصوبہ ہے۔ اس سے قبل نبیل احمد کی سرپرستی میں سوات انڈر 19 لیگ بھی کامیابی سے ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جنگ بندی مذاکرات کیلئے تیار ہوگئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
خیبرپختونخوا حکومت کا کردار
منتظمین کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سوات گراؤنڈ پر پانچ سینئر ڈسٹرکٹ میچز کرائے اور اب یوتھ کیمپ اور نیشنل ریجنل انڈر 19 ٹورنامنٹ کے لیے بھی رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت سے مزید کرکٹ گراؤنڈز اور سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے نبیل احمد کا شکریہ ادا کیا اور کرنل فتح شیر خان کے لیے دعائے مغفرت کی۔
شرکت کرنے والی ٹیمیں
گروپ اے: شانگلہ کرکٹ، پنجاب یونیورسٹی، بونیر اسٹارز، خیبر عمری، بونیر گل دا نمیر، کنگز کلب
گروپ بی: بی ایس کرکٹ اکیڈمی، پشاور اسٹارز، اے کے 48 کرکٹ، فخر زمان اکیڈمی، بونیر اسٹالینز، پینتھر
گروپ سی: سٹریٹ ایرینا کرکٹ اکیڈمی، آر جے اسپورٹس، شاہین کرکٹ کلب ماریان، ایران علی فیصل آباد، شنکد ایگل، ملتان ٹائیگر