میرے حلقے سے ایک افسر ہٹایا گیا اور مجھے پتا بھی نہیں خواجہ آصف کا نواز شریف سے شکوہ

وزیر دفاع کی نواز شریف سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تحفظات سامنے رکھے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن ایئر پورٹ پر خاتون کے سامان میں رکھے 3 کھلونوں سے ایسی چیز برآمد کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
گرفتاری پر شکوہ
نجی ٹی وی سماء کے مطابق خواجہ آصف نے شکوہ کیا کہ اے ڈی سی آر کی گرفتاری سے متعلق انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔ ان کے حلقے سے ایک سرکاری افسر کو ہٹا دیا گیا اور انہیں اس کا پتا بھی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے ڈی سی آر کے ذاتی معاملات سے ان کا لینا دینا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ترکش ائیرلائن کے طیارے سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرا گیا
نواز شریف کی یقین دہانی
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ذاتی طور پر معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی کروادی۔
گرفتاری کی تفصیلات
واضح رہے کہ سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اقبال سنگھیڑا کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا ہے۔ وہ عام انتخابات میں ریٹرننگ افسر بھی تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ خواجہ آصف کے منظور نظر افسر تھے۔