ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صدقہ لازمی دیں جس قدر بھی توقع ہو۔ اس وقت ایسا کرنا آپ کو بڑی مشکل سے بچا لے گا جس کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ اس وقت رسک لینا غلط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایوان زیریں تحلیل، جاپان میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
لاپرواہی سے آپ صرف اپنا ہی نقصان کریں گے جن افراد نے وقت سے فائدہ اٹھا لیا آج کا دن کے لئے ایک مثال بھی بن سکتا ہے۔ آپ مالی طور پر بہتر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے پبلک سیکٹر کمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کے خلاف انکوائریاں بند کردیں۔
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کیوں بلاوجہ پریشان ہو رہے ہیں۔ ایسی صورت حال مسلسل اگر چل رہی تو پھر صدقہ دیں اور نماز میں دل لگائیں۔ آپ کے لئے روحانی قوتیں بڑھانا بہتر رہے گا.
یہ بھی پڑھیں: سیلاب میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے تھرمل ڈرون کا استعمال
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی ایک پرانی کوشش کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے جو رشتہ خراب ہو چکا وہ دوبارہ اپنا مقام بنا لے گا۔ ان دنوں آپ کے لئے اچھا وقت چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے بھوک سے مر رہے ہیں، غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے: عاصم افتخار
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو راستہ آپ نے اپنی مرضی سے چنا ہے۔ اس کے بارے میں ایک مرتبہ غور فکر ضرور کر لیں اور کوشش کریں کہ آپ استخارہ کا سہارا لیں تو اور بھی بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ڈویژنل سپورٹس افسران سے روزانہ کی بنیاد پر گیمز کی رپورٹس لی جارہی ہیں، خضرافضال چودھری
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی کوشش اگر تبدیلی کے حوالے سے ہے تو پھر کامیابی ہو سکتی ہے اور اگر آپ پرانے کام میں بھی محنت کریں تو یہ بھی بہتر رہے گا۔ البتہ آج کل غصہ بے حد زیادہ آتا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان طے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ آج کل خود اکیلا محسوس کر رہے ہیں اور جن کے ساتھ ساری زندگی بھلائی کی وہ دشمن ہو رہے ہیں۔ صلہ تو میرے اللہ نے دینا ہے۔ آپ بھی اب اپنا راستہ بدلیں۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی نارکوٹکس اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
توبہ سے کام لیں اس وقت آپ کا دل اور دماغ قابو میں نہیں ہے۔ آپ غلط کرتے جا رہے ہیں۔ اگر واپسی کا راستہ اختیار نہ کیا تو بڑی مشکل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا: مریم نواز
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو چند دنوں سے جن مشکلات نے اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔ وہ آپ کی ہمت اور میرے اللہ کے فضل سے ختم ہوں گی مگر تب جب آپ کا ضمیر چاہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ٹرمپ نے ایرانی رہبر اعلیٰ کو نشانہ بنایا تو طوفان برپا ہوگا، ایران کی سخت وارننگ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
نوکری میں تبدیلی کا امکان۔ رہائش کے حوالے سے کچھ ایسی ہی خبریں ہیں اور جو لوگ کسی روزگار کی تلاش میں ہیں، ان کو بھی خوشی کی خبر کسی وقت بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ، اپوزیشن کی ’جارحانہ بیٹنگ جاری‘، بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے“ لگا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد نے اپنے گھر میں کافی دنوں سے کشیدگی دیکھی ہے وہ اب سکون میں آ جائیں گے۔ آج کا دن خبر ہی کوئی اہم لا رہا ہے جو وجہ خوشی بن جانے کی امید ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے لئے اچھے کی دعا کریں۔ مایوسی گناہ ہے اور آپ اس وقت نامعلوم راستے پر ہیں جہاں آگے کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ آج کا دن اندازہ کرا دے گا بہتری کا۔