پاکستانی فائٹر ضیاء مشوانی کی بین الاقوامی فائٹ کا اعلان

بین الاقوامی ایم ایم اے ایونٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 23 اگست 2025 کو لاہور ڈیفنس فیز 6 میں ہونے والے بین الاقوامی ایم ایم اے ایونٹ “Road to BRAVE 100” میں پاکستان کے مایہ ناز ایم ایم اے فائٹر ضیاء مشوانی ایک اہم فائٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کی لندن سے واپسی کب ہو گی ، ذرائع نے اہم اطلاع دیدی
ضیاء مشوانی کی چیلنج
زیا مشوانی 61 کلوگرام بینٹم ویٹ کیٹیگری میں ایران کے ایک تجربہ کار اور مضبوط فائٹر کے خلاف آکٹاگون میں اتریں گے۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے فائٹرز شریک ہو رہے ہیں، اور ضیاء مشوانی کی یہ فائٹ نہ صرف ان کے کیریئر کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک اعزاز کا موقع ہے۔
عالمی سطح پر کامیابیاں
ضیاء مشوانی اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور اب ایک بار پھر وہ اپنے ملک کا پرچم بلند کرنے کے لیے تیار ہیں۔