سی سی ڈی نے 10 لاکھ مانگے، جتنے ہوئے دیئے لیکن پھر بھی بیٹے کو انکاونٹر میں قتل کر دیا گیا، بوڑھی ماں عدالت پہنچ گئی

لاہور میں پولیس مقابلے کا تنازع

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے کئی انکاونٹرز پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں اور اب ایک بوڑھی ماں بھی اپنے بیٹے کو پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔

واقعے کی تفصیل

تفصیلات کے مطابق سریا بی بی نے انکشاف کیا کہ رات 2 سے 3 بجے پولیس ان کے گھر پر آئی اور بیٹے کو لے گئی۔ جب ہماری ان سے بات چیت ہوئی تو اہلکاروں نے بیٹے کو چھوڑنے کے لیے 10 لاکھ روپے رشوت مانگی۔ پولیس والوں سے جب بات چیت طے ہو گئی تو کہنے لگے کہ تمہارے بیٹے کی ضمانت ہو جائے گی۔ لیکن جب عدالت پہنچے تو بتایا گیا کہ بیٹے شہباز کو انکاونٹر میں مار دیا گیا ہے اور اس کے اپنے بھائی وقار نے ہی اسے قتل کیا ہے۔ جس بیٹے کا یہ نام لے رہے ہیں وہ بیٹا تو اس دن ہمارے ساتھ ہی عدالت گیا تھا۔

شہباز کی خاندانی حالات

سریا بی بی کا کہنا ہے کہ شہباز شادی شدہ تھا اور اس کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔

معلومات کے ذرائع

سریا بی بی کے ساتھ موجود نوجوان شخص کا کہنا ہے کہ شہباز کا کیس احمد مجتبیٰ کے پاس تھا۔ ان کے ساتھ ساری بات چیت ہوئی اور ہم نے آدھے پیسے بھی دے دیے تھے۔ اس نے ہمیں کہا کہ جلدی پیسے کر لو، ورنہ خطرہ ہو جائے گا، پھر ہماری ذمہ داری نہیں ہوگی۔ ہم نے اسے تین لاکھ روپے دے دیے تھے۔

پولیس کے رویے کا تجزیہ

اس نے بتایا کہ شہباز پر پہلے 302 اور 324 کے مقدمے تھے لیکن وہ اس میں بری ہو گیا تھا۔ اس مرتبہ جب پکڑا گیا تو اس پر یکی گیٹ کا ہی کیس ڈالا گیا ہے۔

سکینڈل کی تفصیلات

اس کے ساتھ ایک لڑکا تھا جو پٹھان تھا، جنہیں کیس میں ملوث کیا گیا۔ اس پٹھان کا اپنی برادری کے پٹھان کے ساتھ جھگڑا تھا اور دوسرے پٹھان کو گولی لگی تھی۔ دونوں پٹھان لڑکوں کی آپس میں صلح کروائی گئی اور پٹھان لڑکے سے 15 سے 20 لاکھ روپے لیے گئے۔ اسے جوڈیشل کروایا اور پھر وہ ضمانت کر کے نکل گیا۔

عدالت میں پیشی

شہباز پکڑا گیا، اس پر سب کچھ ڈال دیا گیا، پھر ہمیں کہا گیا کہ ہم آپ کی ان کے ساتھ صلح کروا دیں گے۔ لیکن جب پیر کو عدالت پہنچے تو جج صاحب نے بتایا کہ شہباز کا انکاونٹر ہو گیا ہے اور بتایا کہ بھائی نے ہی مارا ہے جس کا نام وقار بٹ ہے، جس کی ضمانت کے لیے ہم عدالت گئے تھے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...