ہر دن نئی بلند ترین سطح، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا
تاریخی کاروباری ہفتہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہر دن نئی بلند ترین سطح، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا۔
یہ بھی پڑھیں: کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
ہفتہ وار انڈیکس کی کارکردگی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ تاریخ ساز رہا، 100 انڈیکس نے کاروباری ہفتے کے ہر دن نئی بلند ترین سطح بنائی۔
100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 4347 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 382 پر بند ہوا جبکہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 5372 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن، چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم
ہفتہ کی بلند ترین اور کم ترین سطح
انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ 46 ہزار 813 رہی جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 41 ہزار 440 رہی۔
کاروباری حجم اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن
کاروباری ہفتے کے دوران بازار میں 3.26 ارب شیئرز کے سودے 233.9 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 435 ارب روپے بڑھ کر 17342 ارب روپے ہو گئی۔








