غزہ پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا ایک اور بیان آ گیا

نیتن یاہو کا بیان
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا ایک اور بیان آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے بچوں کی نازیبا ویڈیو کیس میں گرفتار ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
غزہ کی آزادی کا مقصد
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم غزہ پر قبضہ کرنے نہیں جا رہے بلکہ غزہ کو حماس سے آزاد کرانے جا رہے ہیں۔ غزہ کو غیر مسلح کرکے پرامن شہری انتظامیہ قائم کی جائے گی، جس میں فلسطینی اتھارٹی، حماس، اور کوئی دہشت گرد تنظیم شامل نہیں ہوگی۔ یہ اقدام ہمارے یرغمالیوں کو آزاد کرانے میں مدد کرے گا۔
بین الاقوامی ردعمل
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر قبضے کی تجویز کی منظوری دی تھی، جس کی آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور برطانیہ نے مخالفت کی تھی۔ پانچوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں مزید بڑے فوجی آپریشن کے اسرائیلی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے عزم کے لیے متحد ہیں۔