سکولوں میں چھٹیوں میں اضافہ گرمی بڑھنے کے باعث کیا گیا : رانا سکندر حیات
پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں کی توسیع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں اسکولوں کی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کردی۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی صبح مسجد نبوی آمد، نماز ادا کی
محکمہ تعلیم کا اعلان
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے جمعرات کو اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
پہلے کی تعطیلات
واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔
وزیر تعلیم کا پیغام
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے اپنے ایکس (ٹویٹر) پیغام میں صوبہ بھر کے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں گرمی میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں قبول کرتا ہوں کہ چھٹیوں میں اضافے سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوگا، تاہم ہمارے لیے بچوں کی صحت سب سے اہم ہے۔








