کیا امریکہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے جا رہا ہے ۔۔۔؟ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اہم بیان آ گیا

امریکہ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا سوال
واشنگٹن (مانیٹرنگ دیسک) کیا امریکہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے جا رہا ہے؟ اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے فضائی ٹریفک سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا
نائب صدر کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق، امریکی نائب صدر نے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات اور صحافیوں سے گفتگو کی۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ’’امریکہ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مجھے نہیں معلوم، غزہ میں فعال حکومت کی عدم موجودگی میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا کیا مطلب ہوگا۔‘‘
پریس کانفرنس کے اہم نکات
جے ڈی وینس کا مزید کہنا تھا کہ ’’صدر ٹرمپ کے اہداف واضح ہیں اور وہ مشرقِ وسطیٰ میں جو اہداف چاہتے ہیں اس کے لیے کوشاں ہیں۔‘‘