اسرائیلی منصوبے سے فلسطینیوں کی تباہ حالی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجائیگا: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تشویش
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انتونیو گوتیرس نے اسرائیل سے عالمی قوانین کے تحت ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی اور سے پیار کرتی ہوں’، شادی کے وقت دلہن نے دولہا کو انکار کردیا، ویڈیو وائرل
غزہ پر اسرائیلی قبضے کے اثرات
’’جنگ‘‘ کے مطابق انتونیو گوتیرس کی ترجمان نے کہا ہے کہ انتونیو گوتیرس غزہ پر قبضے کے اسرائیلی فیصلے سے سخت پریشان ہیں۔ اس معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے فلسطینیوں کی تباہ حالی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جائے گا۔
قتل عام کی صورتحال
واضح رہے کہ غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعہ کو بھی دن بھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔ اسرائیل کی تازہ بمباری سے امداد کے منتظر 11 فلسطینیوں سمیت 36 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ بھوک سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 201 ہو گئی ہے۔