غزہ پر ناجائز کنٹرول خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گا: وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کا مذمتی بیان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ پر ناجائز کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی سخت مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
اسرائیلی کابینہ کے منصوبے کی تنقید
ایک مذمتی بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کا یہ منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی آج 72 ویں یوم پیدائش
انسانی بحران اور خطے میں امن
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی۔ اسرائیلی کابینہ کا یہ فیصلہ خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گا۔
عالمی برادری کی مداخلت کی ضرورت
انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کو روکنے، غزہ کے لوگوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے اور بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔