عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: دلجیت نے ابوظہبی کی شیخ زید مسجد کے دورے کی ویڈیو قصیدہ بردہ شریف کے ساتھ شیئر کردی
سماعت کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے دورے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں
عمر ایوب کی غیر موجودگی
عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر آج عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکلاء کی جانب سے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ عمر ایوب کے وکلاء کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، اور انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ رجوع کیا ہے۔ حفاظتی ضمانت کے بغیر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت کا فیصلہ
تاہم عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ عدالت سے سزا ہو چکی ہے تو مجرم عدالت کے سامنے سرنڈر کریں، سزا یافتہ مجرم کو حفاظتی راہداری ضمانت نہیں ملتی، سرنڈر سے پہلے ملزم اپیل بھی دائر نہیں کر سکتا۔