سندھ میں گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار، آئی جی کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے

گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار، آئی جی کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
اجلاس کی تفصیلات
''جیو نیوز'' کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل بڑے نام پکڑے گئے ہیں۔ اب صوبے بھر میں اگلی مہم گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ہوگی۔ منشیات کے خلاف اقدامات سے جرائم میں کمی آئی ہے۔ آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 7 سے 11 دسمبر تک کس کس شہر میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
آئندہ مہم
منشیات مافیا کے خلاف ایکشن سے گٹکا ماوا کی فروخت بڑھنے کا خطرہ ہے، لہٰذا صوبے بھر میں اگلی مہم گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایسی سوچ بھی نہیں آنی چاہیے کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا: پاکستانی سفیر
ڈی آئی جی سی آئی اے کی معلومات
اس موقع پر ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل بڑے نام پکڑے گئے ہیں، یہ ملزمان واٹس ایپ اور آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔
بحالی مراکز کی ضرورت
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ فلاحی و سرکاری اداروں سے کراچی میں بحالی مراکز کے قیام کی درخواست کر رکھی ہے، درخواست پر کام جاری ہے اور جلد ہی نتائج سامنے آئیں گے۔ کراچی میں منشیات کی لت میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے کسی بڑے ادارے کی ضرورت ہے۔