تحریک انصاف نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
تحریک انصاف کی رکنیت معطلی چیلنج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں زبرست تیزی
درخواست کا پس منظر
’’جیونیوز‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
درخواست میں مؤقف
پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران 4 قوانین کی منظوری کے وقت کورم کی نشاندہی کی گئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز 4 اور 5 کا غلط استعمال کیا، جس کی وجہ سے درخواست گزار کی اسمبلی کے 15 اجلاس کے لیے رکنیت معطل کردی گئی۔
استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا رکنیت معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔








