روسی صدر سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہو گی : ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ اور پیوٹن کی متوقع ملاقات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے 15 اگست کو ملاقات کریں گے، جو امریکی ریاست الاسکا میں منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ دو ہفتوں سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ
سوشل میڈیا پر اعلان
اس بات کا انکشاف صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان کے ذریعے کیا۔ اس سے قبل ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد پیوٹن سے روبرو ملاقات کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے 4ارب روپے جاری
یوکرین کے معاملے پر گفتگو
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے اشارہ دیا ہے کہ اگر مشرقی یوکرین کے حوالے سے معاہدہ طے پا جائے تو روس جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہوگا، جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ علاقوں کی واپسی اور کچھ میں تبدیلی کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔
معاشی پابندیوں کا خدشہ
یاد رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ اگر 8 اگست تک یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔








