مقامی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں تین روز سے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو 18 جون تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
پاکستان میں سونے کے نرخ
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے جبکہ دس گرام نرخ 257 روپے گر کر 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مسیحی برادری کل “گڈ فرائیڈے” اور اتوار کو ایسٹر منائے گی، عوامی مقامات پر سیکیورٹی کے لئے ہدایات جاری
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 397 ڈالر کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چار شادیوں کے حق میں نہیں ہوں مگر اس میں زیادہ قصور عورتوں کا ہے: یاسر حسین
چاندی کی قیمت میں تبدیلی
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 9 روپے کمی سے 4064 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 0.09 ڈالر کم ہوکر 38.31 ڈالر پر آگئے۔
حالیہ قیمتوں کی تبدیلی
واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 اور فی تولہ میں 49 ڈالر اضافہ ہوا تھا۔