سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد 2 روز میں کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ گیا:عالمی توانائی ایجنسی کا دعویٰ
کلیئرنس آپریشن کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک-افغان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ 2 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کے اپنی کمپنی سپیس ایکس کی حساس تنصیبات میں داخل ہونے پر پابندی، تہلکہ خیز انکشاف
فورسز کا عزم
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ فورسز پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے عزم ہیں۔
ماضی کی کارروائیاں
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد سے دراندازی کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے 33 دہشت گردوں کو بلوچستان کے علاقے ژوب میں کارروائی کے دوران ہلاک کیا تھا۔