تھرپارکر میں آر او پلانٹس کے فنڈز میں کروڑ وں کی خردبرد کا انکشاف، 2 ایگزیکٹو انجینئرز برطرف

تھرپارکر میں فنڈز کی خردبرد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھرپارکر میں آر او پلانٹس کی مرمت و دیکھ بھال کے فنڈز میں 15 کروڑ سے زائد کی خردبرد سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے
چیف سیکرٹری کا مؤقف
ترجمان چیف سیکرٹری کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 2 ایگزیکٹو انجینئرز کو الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے دونوں افسران کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے۔
انکوائری اور اقدامات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ انکوائری میں دونوں افسران پر فنڈز کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہوئے جس کے بعد چیف سیکرٹری نے دونوں افسران سے خردبرد شدہ رقم واپس لینے کی ہدایت کی۔ الزامات ثابت ہونے پر دونوں افسران کو سندھ سول سرونٹس رولز کے تحت سزا دی گئی جب کہ چیف سیکرٹری نے تمام اضلاع میں پلانٹس کی مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا۔