پی ٹی آئی نے جے شنکر کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کے مزاروں کا دورہ کرنے کی دعوت دی: سینیٹر عرفان صدیقی
مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیق کا بیان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کانکررز اور اسٹرائیکرز کے درمیان اتوار کو ہوگا
پی ٹی آئی کا احتجاج
سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام ایس ای او رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاج سے خطاب کی دعوت دی۔ بہتر ہوگا کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: چھٹی سالانہ بین الاقوامی قرأت کانفرنس 17 نومبر کو ہو گی ،مصر، تنزانیہ، سوڈان، شام، تیونس کے قراء حضرات شرکت کریں گے
ایس سی او اجلاس کی اہمیت
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔
سربراہی اجلاس کی تفصیلات
خیال رہے کہ پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔