پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘کا انعقاد

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی کی مشق
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی کی مشق "دوستی I" تاجکستان کے فخروبود بیس پر منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاکستان آرمی کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی 2 جنگی ٹیمیں اور تاجکستان سپیشل فورسز کی 4 جنگی ٹیمیں شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کو عادل بازائی اور الیاس چودھری کے خلاف ریفرنس موصول
مشق کا اختتام اور مہمانِ خصوصی
مشق کا اختتام 9 اگست کو ہوا، جس میں پاکستان کی جانب سے ڈیفنس اتاشی تاجکستان کرنل محمد معظم ظفر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ تاجکستان کے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
مشق "دوستی II" کا مقصد
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق "دوستی II" کا مقصد دونوں دوست ممالک کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہونے والے طریقہ کار، حربی منصوبہ بندی اور عملی مہارت کو مزید نکھارنا تھا۔