محکمہ صحت پنجاب نے من پسند کمپنی سے بڑی تعداد میں ائیر کنڈیشنرز خرید لیے ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

محکمہ صحت پنجاب کی نئی خریداری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ صحت پنجاب نے من پسند نجی کمپنی سے بڑی تعداد میں ائیر کنڈیشنرز خرید لیے۔ آڈیٹرجنرل آف پاکستان 25-2024 کی رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ادبی شخصیت اور ماہر تعلیم ڈاکٹر اسامہ صدیق کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد
خریداری کی تفصیلات
سما ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے 41 کروڑ سے زائد مالیت کے 1400 اے سی خریدے۔ جبکہ ٹینڈرز میں نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے خصوصیات کے حامل اے سی کی شرائط رکھی گئی، اور یہ شرائط صرف ایک ہی کمپنی پوری کر سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
ٹینڈرز میں شرکت کرنے والی کمپنیاں
نجی کمپنی کے علاوہ دیگر دو کمپنیوں نے ٹینڈر میں درخواست جمع کروائی۔ تین کمپنیوں کی ٹینڈرز میں حصہ لینے کی شرط پوری کرنے کے لیے، نجی کمپنی کی ہی دو کمپنیوں نے درخواست دی۔
نگران حکومت کا کردار
ائیر کنڈیشنرز کی خریداری نگران دور حکومت کے دوران کی گئی۔ سابق نگران وزیر صحت جمال ناصر کا موقف ہے کہ انہیں ائیرکنڈیشنرز کی خریداری سے متعلق کوئی علم نہیں۔