کرتارپور رہداری کے افتتاح پر عمران خان کو سونے لوٹاملا جو وہ گھر لے گئے اور اس کی جگہ پر پیتل کے لوٹے پر سونے کا پانی چڑھا کر توشہ خانہ میں جمع کرادیا، فیاض الحسن چوہان کا الزام

انکشافات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کا فلسطین کو جون میں بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
افتتاحی تقریب کی تفصیلات
ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) کو سونے کا لوٹا بطور تحفہ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: موت کا جشن: وہ خواتین جو مردوں کی موت پر رقص کے لیے مدعو کی جاتی ہیں
لوٹے کی تبدیلی اور توشہ خانہ
فیاض الحسن چوہان نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام لیے بغیر انہیں بہت بڑا نوسز باز، لالچی اور حریص قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے وہ سونے کا لوٹا راولپنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا، پھر پیتل کے لوٹے پر سونے کی قلعی کروا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروایا اور اصل سونے کا لوٹا اپنے پاس رکھ لیا، یہ ان کا کرپشن کا لیول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی
ملائیشیا سے ملنے والے تحائف
سابق صوبائی وزیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں (سابق وزیراعظم) کو ملائیشیا سے ایک ڈنر سیٹ ملا پرچ اور پلالیوں کا، انہوں نے پرچ پیالیاں بھی راولپنڈی کے راجا بازار میں بیچ دیں۔
فیاض الحسن چوہان کا سخت موقف
فیاض الحسن چوہان نے کہا پھر یہ کہتے ہیں کہ میں نے دنیا دیکھی ہے، میں شہرت، عزت، وقار، پیسہ اور سب کچھ دیکھ چکا ہوں، یہ لالچی انسان اور لوٹا چور ہے، آج پوری دنیا کے سامنے میں انہیں لوٹا چور کا لقب دوں گا، بدقسمتی سے یہ پاکستان کا وہ سابق وزیراعظم ہے جو لوٹا چور ہے، یہ بات ٹھیک ہے کہ لوٹا سونے کا تھا لیکن یہ ہے تو لوٹا چور۔