پی ٹی آئی ضمنی انتخابات کے میدان سے بھاگ گئی ہے،عظمیٰ بخاری

اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں آج پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات و تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں الیکشن لڑنے والوں کے متعلق تجاویز بھی لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے بے پناہ محبت ہے، جلاوطنی کے دوران بارش میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو کو یاد کر کے رویا کرتی تھی: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا الحمراء آرٹس کونسل میں خطاب
ٹکٹ کی تقسیم کا فیصلہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کس کو ٹکٹ ملے گی اور کس کو نہیں اس کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔ ن لیگ کی ضمنی الیکشن کی ٹکٹ ہوٹ کیک ہوتی ہے اور ایک ایک سیٹ پر پندرہ پندرہ امیدواران ہیں۔ پارلیمانی بورڈ کسی موضوع امیدوار کی منظوری دے گا۔ پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ جلد ہی ہوگی۔
پی ٹی آئی کی صورتحال
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی تو ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ گئی ہے۔ پی ٹی آئی والوں کو تو ہمارے ساتھ الیکشن لڑنے کے لئے کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا۔