بلوچستان کو کمزور کرنے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان کے لوگوں کو ورغلایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بیان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور ترکی کے وزیرِ خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان کے قیام میں بلوچستان کا کردار
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم معرکہ حق اور جشن آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ قیام پاکستان میں بلوچستان کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا۔ اور پاکستان مکمل اس دن ہوا جس دن بلوچستان اس میں شامل ہوا۔ بلوچستان کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، اور سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان کے لوگوں کو ورغلایا جا رہا ہے۔ منظم سازش کے تحت بلوچستان کے عوام کو دور کیا جا رہا ہے، لیکن بلوچستان کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سونیا حسین شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گی؟ حیرت انگیز انکشاف
قوم کی یکجہتی اور قومی سلامتی
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دشمن عناصر صوبے میں خانہ جنگی چاہتے ہیں جسے ناکام بنائیں گے۔ اور امن کے لیے کسی سے بھی مذاکرات کے حامی ہیں، تاہم ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان
دہشتگردی اور قومی شناخت
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور قومیت نہیں ہوتی۔ سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں۔ اور دشمن پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کے لیے سازش کر رہا ہے۔ دشمن کو ہم نے فالٹ لائن نہیں ملنے دینی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
معصوم شہریوں کے حقوق
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تمام روایات کو توڑتے ہوئے معصوم شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ اور کسی قوم کے نہیں بلکہ دہشتگرد معصوموں کا خون بہاتے ہیں۔ ایک دو فیصد گمراہ لوگ پورا بلوچستان نہیں ہیں۔ ہماری پہچان 1947 سے پہلے کچھ اور ہوسکتی ہے لیکن 14 اگست 1947 کے بعد ہماری پہچان یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔ اور اب میری پہلی پہچان پاکستان ہے، اس کے بعد میں بلوچ ہوں۔
سوشل میڈیا اور دشمن کی سازشیں
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی قوم ایک گلدستہ کی مانند ہیں اور اس گلدستے کو ختم کرنے کے لیے دشمن ایک سازش کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر منظم طریقے سے پاکستان اور بلوچستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔