ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ہسپتال سے ڈسچارج

الطاف حسین کی صحت کی بحالی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو طبیعت بحال ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ انہیں جمعہ کی دوپہر کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اُنہیں ایمرجنسی میں داخل کر کے مختلف طبی معائنے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کن ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ؟ ایرانی حکام کا بیان آ گیا
طبی معائنہ اور تشخیص
ایم کیو ایم لندن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹروں نے خون کے نمونے حاصل کیے، بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی، اور سینے کا ایکسرے کیا، جبکہ آکسیجن لیول کی مسلسل نگرانی بھی کی گئی۔ تشخیصی ٹیسٹ اور جسمانی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں شدید نزلہ زکام اور سینے کے انفیکشن کی تشخیص کی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کو عہدہ سے ہٹانے کے لیے ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے، صحافی اعزاز سید کا دعویٰ
علاج اور ہسپتال سے ڈسچارج
الطاف حسین کو اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات تجویز کی گئیں اور مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔ تقریباً 9 گھنٹے ایمرجنسی میں علاج کے بعد، وہ رات 12 بج کر 30 منٹ پر (پاکستانی وقت صبح 4 بج کر 30 منٹ) ہسپتال سے ڈسچارج کر دیے گئے۔
شکریہ کا پیغام
الطاف حسین نے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کرنے والے تمام چاہنے والوں اور خیرخواہوں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔