وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کے باقی صوبے بھی معترف ہیں،رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی کے باقی صوبے بھی معترف ہیں اور پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر آپ جیسی بیوی ہو تو شوہر کو کام کرنے کی کیا ضرورت ہے، وہ بس میرے آگے پیچھے پھرتا ہے، ٹک ٹاکر زین جٹی کی دلچسپ باتیں

پارٹی کا اجلاس

انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت پارٹی اجلاس کے دوران کہی، جس میں تمام ڈویژنل کوآرڈی نیٹرز اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کہیں نہیں جا رہا نماز پڑھ کر پھر آتے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل علی امین کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

اجلاس کے موضوعات

اجلاس میں تنظیمی عہدیداروں سے ضمنی انتخابات اور متوقع بلدیاتی انتخابات پر رائے لی گئی۔ تنظیمی عہدیداروں نے وفاق اور پنجاب کی حکومتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے تمام اقدامات اور فلاحی پروگرام عام آدمی سے متعلق ہیں۔ مریم نواز کی کارکردگی کی بدولت پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا علی امین کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

وفاقی حکومت کی مدد

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بھی اللہ تعالی نے بہت مدد فرمائی ہے، وزیراعظم ملکی وقار بحال کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی وکیل نے سماعت کے دوران انکشاف کیا 9 مئی کیس کا مرکزی گواہ پولیس اہلکار 9 مئی کو چھٹی پر تھا : اسد علی طور کا وی لاگ میں دعویٰ

خارجہ پالیسی کی کامیابیاں

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے، پاکستان نے بھارت کے خلاف اللہ کی مدد سے بڑی فتح حاصل کی، پاکستان کی تاریخی فتح کی پوری دنیا میں گونج ہے۔

نوازشریف کی قیادت

صدر ن لیگ پنجاب نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ ایک مرتبہ پھر پاکستان کو بحرانوں سے نکال رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...