عامر خان نے مجھے ایک سال تک گھر میں قید رکھا اور میرے کمرے کے باہر گارڈز کھڑے کردیئے، سگے بھائی فیصل خان کا انکشاف

فیصل خان کا انکشاف
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی بالی وڈ اسٹار عامر خان نے انہیں ایک سال تک گھر میں بند کیے رکھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکار فیصل خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ سالوں قبل عامر خان نے انہیں ایک سال تک ممبئی میں اپنے گھر میں بند کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دلجیت سنگھ دوسانجھ کا بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان
دماغی بیماری کا الزام
فیصل خان کے مطابق فیملی کی جانب سے بتایا گیا کہ مجھے دماغی بیماری (schizophrenia) ہوگئی ہے جس کی وجہ سے میں پاگل ہوگیا ہوں اور معاشرے کو نقصان پہنچا سکتا ہوں۔ میرے گھر میں یہ سب باتیں ہورہی تھیں، میں نے خود کو دیکھ کر کہا کہ میں اس مسئلے سے کیسے نکلوں۔ میں اس صورت حال میں پھنس گیا تھا اور پوری فیملی مجھے پاگل سمجھ رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
مدد کا انتظار
انہوں نے مزید بتایا کہ میں اپنے والد کی جانب سے مدد کا منتظر تھا، وہ گھر سے دور اپنی دوسری بیوی کے ساتھ رہتے تھے اور میرے پاس ان کا نمبر بھی نہیں تھا۔ عامر نے مجھے گھر میں ایک سال کیلئے قید کردیا تھا، میرا فون لے لیا گیا تھا، میں گھر سے باہر بھی نہیں جاسکتا تھا اور میرے کمرے کے باہر گارڈز موجود تھے جو مجھے دوائیاں دیتے تھے۔
نئے مقام پر منتقلی
فیصل خان کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد جب میں نے اصرار کیا تو عامر نے مجھے دوسرے گھر میں منتقل کردیا تھا۔